اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں گیس لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان، نیا شیڈول نافذ

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شہر سمیت کمپنی کے زیر انتظام تمام اضلاع میں صارفین کو پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ قربانی کے دنوں میں شہریوں کو کھانا پکانے اور دیگر ضروریات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیڈول کے مطابق عید قربان کے پہلے روز صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک گیس دستیاب رہے گی۔

اس کے علاوہ چاند رات پر بھی رات 12 بجے تک پریشر کے ساتھ گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی عیدالاضحیٰ کیلئے یہ خصوصی شیڈول کل سے نافذ العمل کر دے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے