اپ ڈیٹس
  • 281.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.27 قیمت فروخت : 39.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.50 قیمت فروخت : 282.00
  • یورو قیمت خرید: 315.33 قیمت فروخت : 315.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.05 قیمت فروخت : 75.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.17 قیمت فروخت : 77.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.25 قیمت فروخت : 917.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339700 دس گرام : 291200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311389 دس گرام : 266931
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3433 دس گرام : 2946
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فردوس مارکیٹ: سیف سٹی سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر شراب فروش گرفتار

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(لاہور نیوز) نصیر آباد پولیس نے سیف سٹی سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر ملزم کو 40 بوتلیں شراب سمیت گرفتار کرلیا۔

سیف سٹیز اتھارٹی ترجمان کے مطابق سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے فردوس مارکیٹ کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا، پولیس کو فوری طور پر مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، دوران چیکنگ ملزم سے 40 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی رضا تنویر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے، ملزم نے تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے، معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے