اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ 9 مئی اور جلاؤ گھیراؤ، روپوش ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی، جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملہ پر عدالت کی 54 روپوش ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی۔

پی ٹی آئی کی خواتین کارکن بھی روپوش ملزمان میں شامل ہیں، عدالت نے ملزمان کے خلاف اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا، خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان  نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس  نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر روپوش اور چھپے ہوئے ہیں، روپوش ملزمان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے