اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی 90 روز میں عام انتخابات کرانے کی درخواست واپس کر دی

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی 90 روز میں عام انتخابات کرانے کی آئینی درخواست واپس کر دی، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی۔

سپریم کورٹ نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار  نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا؟ درخواست میں براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

پی ٹی آئی نے وکیل علی ظفر  کے توسط سے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں 90 روز میں انتخابات کرانے اور مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے