اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں مویشی لے جانے والی گاڑیوں کو خصوصی ریلیف

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی نے عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانور لانے اور لے جانے والی گاڑیوں کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی کیلئے ٹھوکر بائی پاس سے بابوصابو موٹروے تک مویشی بردار گاڑیوں کے داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق بابوصابو سے ٹھوکر نیاز بیگ تک بھی جانوروں کی گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد مویشی منڈیوں اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان احکامات کا اجرا سی ٹی او لاہور کی درخواست پر کیا گیا، جبکہ موٹروے پولیس کے آئی جی نے باقاعدہ منظوری دی۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ بابوصابو موٹروے روٹ کھولنے سے شہری شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور بند روڈ، شاہدرہ، رنگ روڈ اور گوجرانوالہ جانے والے شہریوں کو بھی نمایاں سہولت میسر آئے گی۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ شہریوں کی آسانی کیلئے کینال روڈ پر قربانی کے جانور لانے والے لوڈر رکشوں کو بھی داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے اطراف ٹریفک کی روانی مزید بہتر بنانے کیلئے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے