اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ کیس، یاسمین راشد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

پولیس نے شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار ڈاکٹر یاسمین راشد کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمہ کی سماعت کی۔

پولیس کیجانب سے رہنما تحریک انصاف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور 28 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ بغاوت  اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے