اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جہانگیر ترین سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب

02 Jun 2023
02 Jun 2023

(لاہور نیوز) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے، 70 سے زائد موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی ٹیم میں شامل ہونے کی حامی بھر لی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع ہے، جہانگیر ترین پارٹی کے قیام کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی سنچری مکمل ہونے پر پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا، جہانگیر ترین نے لاہور اور اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بھی لاہور میں اہم سیاسی شخصیات کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گی، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جہانگیر ترین سے جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے بھی جہانگیر ترین کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے، فواد چوہدری بھی جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے