اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے رانا مشہود احمد خاں کی ملاقات

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب ،رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ملاقات کی۔

حمزہ شہباز  نے کہا نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، جدید مہارتوں اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

ملاقات میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا،  حمزہ شہباز شریف نے کہا نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، جدید مہارتوں اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، ملک گیر سطح پر نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔

رانا مشہود احمد خاں  کا کہنا تھا کہ مالی سال 27-2026 کے لیے یوتھ لون پروگرام کا ہدف بڑھا کر 292.5 ارب روپے کر دیا گیا ہے، وزیراعظم نے کاروبار کی توسیع کے لیے قرضے کی حد اڑھائی کروڑ روپے کر دی، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر10 لاکھ سے زائد نوجوان،2,400 ملکی و غیر ملکی کمپنیاں رجسٹر ہو چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے