(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
- غلام محی الدین کو سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد، سمرین اکرم کو سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل فیصل آباد اور سیدہ امبر نقوی کو سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل لاہور تعینات کر دیا گیا۔
ٹیپو سلطان کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور، کاشف رسول خالد کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان اور محمد اکرم کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔
بلقیس مریم کو لیڈی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل راولپنڈی، مصطفی احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل جہلم اور فرحان احسن نقوی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔
فرخ زیشان بشیر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزن پنجاب، عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سپیشل پریزن راولپنڈی اور عامر عباس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سب جیل چکوال تعینات کیا گیا ہے۔
آصف ممتاز لک کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، ملک رفاقت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد اور عمر فاروق کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی بلاک سینٹرل جیل لاہور تعینات کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نوید لیاقت کو انسپکٹوریٹ آف پریزن پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
