اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص پنجاب امن، محبت، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ برادری کے لیے پاکستان میں مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ بابا گرو نانک امن، محبت اور بھائی چارے کے علمبردار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور ان کی مہمان نوازی اور سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کی آمد پر پرتپاک استقبال پاکستان کی مذہبی رواداری اور روایتی مہمان نوازی کا مظہر ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مذہبی سیاحت کا فروغ پاکستان کا مثبت اور پُرامن تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے