اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) مرکزی مسلم لیگ نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو پارٹی کے خلاف مبینہ ہتک آمیز بیانات دینے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں عظمیٰ بخاری سے سات روز کے اندر معافی مانگنے اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، قانونی نوٹس مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی جانب سے ان کے وکلا کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری مرکزی مسلم لیگ کے خلاف دیئے گئے بیانات واپس لیں، سوشل میڈیا سے متعلقہ مواد حذف کریں اور آئندہ ایسے بیانات نہ دینے کی تحریری یقین دہانی کروائیں۔

قانونی نوٹس کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس اور میڈیا پر جاری بیانات میں مرکزی مسلم لیگ کو دہشت گرد، غیر قانونی اور کالعدم جماعت قرار دیا، جو پارٹی کے مطابق جھوٹے، بے بنیاد، توہین آمیز اور ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور 2022 سے ملک بھر میں سیاسی و فلاحی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔

قانونی نوٹس میں عظمیٰ بخاری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مرکزی مسلم لیگ کو دہشت گرد اور کالعدم قرار دینے کے الزامات عوامی سطح پر واپس لیں اور پارٹی کے خلاف مزید کسی قسم کے ہتک آمیز یا توہین آمیز بیانات دینے سے باز رہیں۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر صوبائی وزیر اطلاعات نے سات روز کے اندر معافی نہ مانگی اور مطالبات پورے نہ کیے تو مرکزی مسلم لیگ ان کے خلاف عدالت میں قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مزید برآں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت اخلاقی ضابطے کی مبینہ خلاف ورزی پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے