اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں، مریم اورنگزیب

01 Jun 2023
01 Jun 2023

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح سیاسی اور معاشی استحکام ہے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے  معاہدہ کیا، انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، سوئچ آن آف کر کے معیشت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، گزشتہ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کر کے گئی، ان کی نااہلی کے اثرات ہمیں ورثے میں ملے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت کی کاوشیں جاری ہیں، ایک طرف معیشت کو درست کرنے، دوسری طرف مسلح جتھوں کی تیاری ہو رہی تھی، 9  مئی کا سیاہ دن عوام نے دیکھا، گزشتہ دو ہفتوں سے عوام کو خوشی والی خبریں مل رہی ہیں، وزیر اعظم نے 1800 ارب کا کسان پیکیج دیا جس کے نتائج آ رہے ہیں، آٹے کی فی کلو قیمت میں 35 سے 40 روپے کمی ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی سلنڈر میں نمایاں کمی ہوئی ہے، آج ڈالر کا ریٹ 27 روپے کم ہوا ہے، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 سے 70 روپے کمی کی گئی ہے، یہ ڈیفالٹ کے دہانے ملک چھوڑ کر گئے، ہم نے ڈیفالٹ نہیں ہونے دیا، بجٹ سے متعلق وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس شروع کر دیئے ہیں، ذیلی کمیٹی معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے