اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے

21 Dec 2022
21 Dec 2022

(لاہور نیوز) قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے، ان کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے۔

حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 کو جالندھر میں پیدا ہوئے، قومی ترانے کے علاوہ حفیظ جالندھری کا بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے، قومی ترانے کے خالق نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کرنے میں بھرپورکردار ادا کیا، ملکہ پکھراج نے ان کا کلام ’’ابھی تو میں جوان ہوں‘‘ گا کر بڑی شہرت پائی۔

حفیظ جالندھری کی بطور شاعر اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،  ان کو شاعر پاکستان اور شاعر اسلام کے خطابات بھی دیے گئے، وہ 21 دسمبر 1982ء کو 82 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے