اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

29 May 2026
29 May 2026

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان ہے، پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب کمی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ حکومت کرے گی، معاشی ٹیم کی مشاورت سے وزیراعظم ریونیو اہداف مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے، حکومت نے لیوی مارجن کی شرح نہ بڑھائی تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے