اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گرمی کی بڑھتی شدت کے ساتھ برف کی مانگ اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا

13 May 2022
13 May 2022

(لاہور نیوز) گرمی کی بڑھتی شدت کے ساتھ برف کی مانگ اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ برف کے ایک بلاک کی قیمت 700سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی۔ ہاف پٹی کی قیمت 150 روپے تک جا پہنچی۔

مئی کے مہینے میں گرمی اپنے رنگ دکھانے لگی۔ پینے کے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھ گیا۔ شہر بھر میں برف کی طلب اور قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا۔

ایک ماہ کے دوران برف کے بلاک میں 300 روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔ برف کا ایک بلاک 7 سو سے بڑھ کر ایک ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح برف کی ہاف پٹی کی قیمت بھی 150 روپے تک جا پہنچی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں ٹھنڈے پانی کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے ایسے میں مہنگی برف خریدنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔

دکانداروں نے عندیہ ظاہر کیا کہ آئندہ چند روز میں برف کے بلاک کی قیمت 12 سو روپے تک جا سکتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے