اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آر ایل این جی سپلائی متاثر، نئے گھریلو گیس کنکشنز روک دیئے گئے

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا، جس کے باعث شہریوں کو نئی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے کے باعث نئے گھریلو گیس کنکشنز کا اجرا عارضی طور پر روک دیا گیا، پہلے سے جمع کروائی گئی درخواستوں پر بھی عملدرآمد ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ ارجنٹ واؤچرز اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کے کنکشنز کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔

اس پابندی کے نتیجے میں ہزاروں نئے کنکشنز التوا کا شکار ہو گئے ہیں، یاد رہے کہ کئی سال کی پابندی کے بعد چند ماہ قبل ہی نئے کنکشنز دینے کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا تھا، اور گیس بحران پیدا ہونے سے قبل سینکڑوں کنکشنز فراہم بھی کئے جا چکے تھے۔

ملک میں گیس کی کمی کے باعث پہلے ہی صارفین کو محدود اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے، جس سے گھریلو اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

سوئی ناردرن کے سینئر جنرل منیجر کے مطابق آر ایل این جی سپلائی میں تعطل کے باعث یہ اقدام عارضی طور پر اٹھایا گیا ہے، انہوں  نے یقین دہانی کروائی کہ گیس کی فراہمی بہتر ہوتے ہی نئے کنکشنز دینے کا عمل فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے