اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا۔

 

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 829 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 28 ارب 13 کروڑ 61 لاکھ 45 ہزار 942 روپے مالیت کے 36 کروڑ 61 لاکھ 36 ہزار 479 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 588 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.41 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.23 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے