اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل این جی سپلائی سے بجلی بحران ختم ہو جائے گا، پاور ڈویژن

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی صورتحال خصوصاً پیک اوقات سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کے پیک اوقات میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق رہی جبکہ پن بجلی کی پیداوار 6000 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی، ملک میں پن بجلی کی مجموعی استعداد 11500 میگاواٹ تک ہے۔

ترجمان کے مطابق مقامی گیس کی فراہمی میں بہتری کے باعث اضافی پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا جس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، اسی بہتری کے نتیجے میں جنوبی علاقوں سے نیشنل گرڈ میں مزید استحکام آیا اور تقریباً 500 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوئی۔

مزید بتایا گیا کہ نظام میں بہتری کے باعث اضافی 100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنا بھی آسان ہوا۔

پاور ڈویژن  نے واضح کیا کہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر “اکنامک لوڈ مینجمنٹ پالیسی” کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں، تاہم اس کا پیک آورز میں لوڈ مینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کے مطابق عالمی سطح پر ایل این جی کی دستیابی میں مشکلات کے باعث تقریباً 4700 میگاواٹ کے پاور پلانٹس فی الحال بجلی پیدا نہیں کر پا رہے۔

ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کا شارٹ فال ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پاور ڈویژن کے مطابق اس اقدام سے پاور جنریشن میں بہتری آئے گی اور طلب و رسد کے فرق کو کم کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے