اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اپریل میں ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں 150 ارب روپے سے زائد کمی

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(ویب ڈیسک) اپریل میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس وصولی میں 150 ارب روپے سے زائد کمی کا سامنا ہے۔

رواں ماہ ایک ہزار 29 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے اب تک صرف 815 ارب روپے جمع کئے جا سکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ آخری روز وصولیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

حکام کے مطابق خسارہ کم کرنے کیلئے سپر ٹیکس اور پیشگی ٹیکس کی وصولی پر توجہ دی جا رہی ہے، اپریل کے دوران تقریباً 500 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز بھی جاری کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 611 ارب روپے کا شارٹ فال ہو چکا ہے، جولائی تا اپریل یہ خسارہ 710 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی مشاورت سے رواں سال کا مجموعی ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کر کے 13 ہزار 979 ارب روپے کر دیا گیا، آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے