اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جیلوں میں ہفتہ رحمت اللعالمینؐ منانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی

28 Sep 2021
28 Sep 2021

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جیلوں میں ہفتہ رحمت اللعالمینؐ منانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہفتہ رحمت اللعالمین ؐمیں قیدیوں اور جیل حکام کیلئے سپیشل پیکیج کااعلان کریں گے۔ جیلوں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے مرحلہ وار بھرتی کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں کیلئے کینٹین پر معیاری اشیاء مقررہ نرخ پر فراہم کرنے کے لئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر جیلوں میں ڈش انٹینا/ٹی وی کیبل کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔ قیدیوں کو تکیہ، کمبل وغیرہ گھر سے لانے کی اجازت دینے کی تجویز پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے، استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو مناسب معاوضے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ قیدیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کیلئے جیل ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے اور ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے۔ ایمرجنسی کی صورت میں قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کی جائے۔ پنجاب کی جیلوں کوشمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے