اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مزدوروں کی عظمت کو سلام ،انکی محنت ہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے: مریم نواز

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محنت کشوں، مزدوروں اور کان کنوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا بھر کے محنت کش قابلِ احترام ہیں اور ملک کی ترقی میں ان کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ ورکرز، کان کنوں اور مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے صنعتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت ہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے۔

مریم نواز شریف نے خاص طور پر ان محنت کش خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جو اپنے خاندانوں کا معاشی سہارا بن رہی ہیں اور مشکل حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت محنت کشوں کیلئے مناسب اجرت، بہتر کام کے حالات اور ان کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے