اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بلدیاتی نظام بحال ہونے کے بعد میئر لاہور متحرک

07 Jul 2021
07 Jul 2021

(لاہور نیوز) بلدیاتی نظام بحال ہونے کے بعد میئر لاہور متحرک، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے پہلا مراسلہ جاری کر دیا۔ فعال مویشی منڈیوں کی نگرانی کیلئے 8 کمیٹیاں بنا دیں۔ سرکاری افسران نے مراسلہ ماننے سے انکار کر دیا۔

لاہور کے بلدیاتی نمائندوں نے کام کرنا شروع کر دیا۔ 12منڈیوں کی نگرانی کے لئے مئیر لاہور نے ڈپٹی مئیرز کی نگرانی میں 8 کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ ڈپٹی مئیر نذیر سواتی کو داتا گنج بخش زون کمیٹی کا نگران مقرر کر دیا گیا۔ ڈپٹی مئیر میاں محمد طارق سمن آباد زون، رانا اعجاز حفیظ گلبرگ زون، حاجی اللہ رکھا عزیز بھٹی زون، چوہدری بلال شالامار زون کمیٹی کے نگران مقرر کئے گئے ہیں۔ راؤ شہاب الدین نشتر زون، مشتاق مغل واہگہ زون، مہر محمود علامہ اقبال زون کمیٹی کے نگران مقرر، کمیٹیاں منڈیوں میں عارضی شامیانے، غسل خانے، لائٹنگ، پانی اور دیگر انتظامات کو دیکھیں گی۔

مئیر لاہور مبشر جاوید نے مراسلہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، چیف کارپوریشن آفیسر لاہور کو ارسال کر دیا۔ سرکاری افسران نے میئر کا جاری کردہ  مراسلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ مئیر سمیت بلدیاتی نمائندوں اور افسران کے درمیان  تاحال کنفیوژن برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے