اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری و نجی سکولوں کے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے ٹرپس پر پابندی عائد

28 Nov 2026
28 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ کے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے تفریحی، مطالعاتی اور دیگر ٹرپس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکول ٹرپس کے دوران پیش آنے والے حادثات کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر بلاامتیاز لاگو ہو گی، آئندہ احکامات تک کوئی بھی سکول طلبہ کو 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر تفریحی دورے، ٹورز یا مطالعاتی ٹرپس پر نہیں لے جا سکے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد سکولوں کے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانا اور دوروں کے دوران پیش آنے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام ہے، محکمہ کی جانب سے تمام چیف ایگزیکٹو افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان کو بھی پابندی کے احکامات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے واضح کیا ہے کہ 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے سکول ٹرپس پر پابندی آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے