(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس کے 15 اے ایس پیز اور 12 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
کیپٹن (ر) عامر شوکت کو ایس ڈی پی او مریدکے تعینات کر دیا گیا، عبدالصمد شیخ کو اے ایس پی آپریشنز شاہدرہ لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔بابر علی کو ایس ڈی پی او دیپالپور اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔محسن علی کو اے ایس پی کاہنہ سی سی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا۔
عدنان گل کو ایس ڈی پی او سٹی سرگودھا تعینات کر دیا گیا، محمد فہیم کو ایس ڈی پی او گوجر خان راولپنڈی تعینات کر دیا گیا، منگل خان کو ایس ڈی پی او صادق آباد رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا۔
طارق محمود شیخ کو اے ایس پی صدر سی سی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا، زینب خالد کو اے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کرنے کا حکم دے دیا، کشمالہ فاروق کو اے ایس پی آپریشنز ڈیفنس لاہور تعینات کر دیا گیا۔سید احسان اللہ شاہ کو اے ایس پی آپریشنز رائیونڈ لاہور تعینات کر دیا گیا۔
طیب وزیر کو ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا، سندس اسحاق کو اے ایس پی انویسٹی گیشن گلبرگ لاہور تعینات کر دیا گیا، بریرہ بُلو کو ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیا ۔
ندیم اقبال اور شاہد علی کے فیصل آباد میں تبادلے، دونوں افسران کی تعیناتیوں میں ردوبدل کر دیا گیا، نصر اللہ خان چھٹہ کو ایس ڈی پی او سرگودھا روڈ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔۔ریاض الدین کو ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ تعینات کر دیا گیا۔
محمد آصف عطا کو ڈی ایس پی آپریشنز اسلام پورہ لاہور تعینات کر دیا گیا، حافظ عبید اللہ سعدی کو ڈی ایس پی آپریشنز سبزہ زار لاہور تعینات کر دیا گیا، طارق محمود ڈوگر کو ڈی ایس پی آپریشنز شفیق آباد لاہور تعینات کر دیا گیا، بابر اشرف کو ڈی ایس پی آپریشنز گارڈن ٹاؤن لاہور تعینات کر دیا گیا، محمد عرفان سعید کو ڈسٹرکٹ آفیسر کینٹ اسپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کر دیا گیا۔
غلام مرتضیٰ ڈوگر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا، غازی آصف علی بیگ کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گجرات تعینات کر دیا گیا جبکہ محمد اختر محمود کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
