اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی، قاتل مرد و خاتون گرفتار

28 Nov 2026
28 Nov 2026

(لاہور نیوز) آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث قتل کے واقعے میں ملوث مرد اور خاتون پولیس کی حراست میں آ گئے، نواب ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر بے ہوش شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کروائی، شان بھٹی چوک پہنچ کر ملزمان نے شخص کو گاڑی سے اتار دیا۔

ڈرائیور نے مشکوک صورتحال بھانپ کر گاڑی روک لی اور 15 پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس فوری موقع پر پہنچی تو بوٹا مسیح مردہ حالت میں پایا گیا۔

متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، حقائق کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا بروقت تعاون جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے