اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حقوقِ نسواں کے حوالے سے قانون کی تشریح کی جانی چاہیے، جسٹس عائشہ اے ملک

28 Nov 2026
28 Nov 2026

(لاہور نیوز) کنیرڈ کالج برائے خواتین میں "قانون کی نئی تشکیل: حقوقِ نسواں کے نقطۂ نظر اور عدالتی اصلاحات" کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور طالبات سے خطاب کیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے حقوقِ نسواں اور عدالتی اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صنفی تناظر کے ذریعے قانون پر نظرثانی ضروری ہے، انصاف کی تعریف کے لیے کسی ایک صنف کے نقطۂ نظر کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایک بیانیہ یہ طے نہیں کر سکتا کہ کیا عام، قابلِ قبول یا منصفانہ ہے، حقوقِ نسواں کے حوالے سے قانون کی تشریح کی جانی چاہیے۔

جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کو اپنے حقوق کا علم ہی نہیں ہو گا تو قانون ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا،  بیانیے کو بدلنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس موقع پر طالبات کی جانب سے جسٹس عائشہ اے ملک سے مختلف سوالات بھی کئے گئے جس کا انہوں نے جوابات دیئے، تقریب کے اختتام پر جسٹس عائشہ ملک کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے