اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں میں منشیات کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں طلبہ اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کو منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈی پی آئی سکولز پنجاب نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے اشتراک سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سکولوں میں منشیات، ویپنگ، ای سگریٹ اور نیکوٹین پاؤچز کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ان کے مضر اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تقریب کی صدارت ڈی پی آئی سکولز پنجاب قیصر رشید نے کی، جبکہ کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب میں ایڈیشنل ڈی پی آئی فاروق احمد، ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عامر، ڈائریکٹر افشاں ظفر، وائس چیئرمین سید محسن اور محکمہ تعلیم کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر ڈی پی آئی سکولز پنجاب قیصر رشید نے کہا کہ آئس جیسی مصنوعی منشیات، ویپنگ اور ای سگریٹ نوجوان نسل کیلئے ایک سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں، پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں منشیات کے خلاف بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ طلبہ کو نشے کے نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی پی آئی سکولز پنجاب کی عمارت کو ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے اشتراک سے سموک فری اور ڈرگ فری بنایا گیا ہے، جو اس حوالے سے ایک عملی اقدام ہے۔

کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے نوجوانوں میں ویپنگ، نیکوٹین پاؤچز اور ای سگریٹ جیسے نشہ آور اور مضر صحت مصنوعات کے استعمال میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، سکولز تربیت اور تعلیم فراہم کرنے والی درسگاہیں ہیں، جنہیں منشیات سے محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ویپ اور نیکوٹین پاؤچز کی مارکیٹ میں طلب بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا اور مشہور شخصیات کے ذریعے کی جانے والی تشہیر پر پابندی عائد کی جائے۔

سید ذوالفقار حسین کا مزید کہنا تھا کہ ویپ کے کاروبار سے وابستہ افراد کی کونسلنگ بھی ضروری ہے اور انہیں یہ احساس دلایا جائے کہ ان کے اپنے بچے بھی ہیں، جن کا مستقبل منشیات اور نشے کی لعنت سے محفوظ رہنا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے