اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہری سے رقم چھیننے کا معاملہ، ڈی آئی جی کا ایس ایچ او کیخلاف مقدمے کا حکم

28 Nov 2026
28 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہری کی جانب سے رقم چھیننے کا الزام درست ثابت ہونے پر ایس ایچ او گجر پورہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایک شہری  نے ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر شکایت کی کہ پولیس اہلکاروں  نے اس سے 2500 روپے چھینے جبکہ موبائل کے ذریعے 2 ہزار روپے بھی ٹرانسفر کروائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے شکایت کی تصدیق کے بعد الزام درست ثابت ہونے پر ایس ایچ او گجر پورہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

وراثتی جائیداد میں حصہ نہ ملنے کی شکایت پر ایس ایچ اوز بھاٹی گیٹ، شادمان اور ساندہ کو فریقین میں مصالحت کروانے کا حکم دیا گیا، سود خور کی جانب سے دھمکیاں دینے کی شکایت پر ایس ایچ اوز لاری اڈہ اور شالیمار کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

شہری کی موبائل چوری کی شکایت پر ایس ایچ او نواں کوٹ کو مقدمہ درج کرنے جبکہ کرایہ داری کے تنازع اور تشدد کی شکایات پر متعلقہ افسران کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی, فیصل کامران  نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام شکایات پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے