اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پہلے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی تاریخی کامیابی، سی بی ڈی پنجاب کا خراجِ تحسین

27 Nov 2026
27 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کی تاریخی کامیابی پر سی بی ڈی پنجاب نے قومی ہیرو کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اس سلسلے میں سی بی ڈی پنجاب کے قائد ڈسٹرکٹ میں واقع سی بی ڈی ورٹیکس پر نصب پاکستان کی سب سے بڑی تھری ڈی سکرین ’’دی بگ ون‘‘ پر خصوصی ویڈیو نشر کی گئی، جس کے ذریعے خلاء میں پاکستان کی نمائندگی کے قابلِ فخر سنگِ میل کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

خصوصی ویڈیو میں قومی پرچم کو دنیا کے سب سے بڑے سٹیج پر سربلند کرنے کے جذبے کو اجاگر کیا گیا، جبکہ ذیشان علی کی کامیابی کو پاکستان کی ترقی، عزم اور بلند حوصلوں کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا کہ ذیشان علی کی تاریخی کامیابی پوری پاکستانی قوم کیلئے باعثِ فخر ہے، انہوں نے خلاء میں پاکستان کا نام روشن کرکے ثابت کیا ہے کہ ہماری قوم بلند ترین اہداف حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

عمران امین کا کہنا تھا کہ ذیشان علی کی کامیابی سی بی ڈی پنجاب کے ویژن اور موٹو ’’آن ورڈ اینڈ اپ ورڈ پنجاب‘‘ کی حقیقی عکاس ہے، یہ کامیابی پاکستان کو ترقی، جدت اور عالمی سطح پر نئی شناخت دلانے کے ہمارے عزم کی بھی ترجمانی کرتی ہے۔

انہوں نے قومی ہیرو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے ذیشان علی کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان کی کامیابی نہ صرف نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستانی قوم عزم و حوصلے کے ساتھ عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے