اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور میں نان بائیوں نے 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم دیدیا

27 Nov 2026
27 Nov 2026

(لاہور نیوز) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 3 دسمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے 4 دسمبر سے شہر بھر میں تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

 

اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی کا اجلاس صدر محمد آفتاب اسلم گل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تندور مالکان کو سرکاری آٹے کی فراہمی بند کر دی ہے، جس کے باعث تندور مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کے تناسب سے روٹی کا نیا سرکاری نرخ مقرر کیا جائے، ضلعی انتظامیہ کو مطالبات پر عمل درآمد کے لیے 3 دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 4 دسمبر بروز جمعہ سے تندور بند کر کے ہڑتال کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے