اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خاتون کو ہراساں اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزمان گرفتار

27 Nov 2026
27 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کے الزام میں احمد شیخ کو 7 مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے پہنچنے والی ٹیم کو اس کے مسلح ساتھیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس نے مزاحمت کرنے والے تمام 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 223 بور کی 7 رائفلیں اور 70 گولیاں برآمد کر لی گئیں، ناجائز اسلحہ رکھنے پر الگ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے گھر کے باہر کھڑی 2 گاڑیوں پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹس بھی نصب پائی گئیں، دونوں گاڑیاں قبضے میں لے کر فلیشر لائٹس کے غیر قانونی استعمال اور پولیس مزاحمت پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور دھمکانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، لاہور میں بدمعاشی کلچر اور مسلح دھونس کسی صورت قبول نہیں، اسلحے کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح جتھوں کے ذریعے شہریوں کو ڈرانے دھمکانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے