اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو

27 Nov 2026
27 Nov 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف جنوبی پنجاب کے صوبے کی حد تک بات ہو سکتی ہے۔

 

رحیم یار خان میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے4 ٹکڑوں کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتقامی سیاست کا نہیں، جنوبی پنجاب صوبےکے حق میں ہوں، نہ ہی یہ وقت نفرت، تقسیم کی سیاست کا ہے، یہ وقت عوام کےمسائل حل کرنے کا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح اب بھی عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، صرف جنوبی پنجاب کی حدتک صوبوں کی بات مانتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام پریشان ہیں، دو وقت کی روٹی کھائیں یا ادویات خریدیں، کسان، کاشتکار، مزدور پریشان ہیں، صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ پنجاب اسمبلی اور یہاں کے عوام یہی چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام اور اسمبلی کوئی فیصلہ کریں تو ان کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہماری جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی، اداروں کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے اصل مسائل کی طرف توجہ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے