اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں 5 سال کے دوران 10 لاکھ گھر بنائیں گے، مریم نواز

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت صوبے میں آئندہ 5 سال کے دوران 10 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔

ملتان میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے انہیں 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف دیا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کم از کم 10 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے، ملتان اسٹیڈیم نے ماضی میں بڑے میچ اور بڑی فتوحات دیکھی ہیں، لیکن آج یہاں منایا جانے والا جشن 25 ہزار خاندانوں کی کامیابی کا جشن ہے، جو کل تک کرائے کے مکانوں میں رہتے تھے اور آج اپنے گھروں کے مالک بن چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سکیم کے تحت ڈھائی لاکھ گھر تعمیر کیے جا چکے ہیں، جن میں سے ایک لاکھ سے زائد مکمل ہیں اور خاندان وہاں رہائش اختیار کر چکے ہیں، جبکہ تقریباً 70 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے، کہیں دیواریں اٹھائی جا رہی ہیں، کہیں چھتیں ڈالی جا رہی ہیں اور کہیں دروازے اور رنگ و روغن کا کام ہو رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سے پونے 2 سال میں ہونے والی پیشرفت اس بات کا ثبوت ہے کہ سکیم کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوا ہے، آج وہ عوام سے کوئی نیا وعدہ کرنے نہیں آئیں بلکہ اب وعدوں کی تکمیل کا وقت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تقریب میں ایسی مائیں بھی موجود ہیں جنہوں نے برسوں اور دہائیوں تک دوسروں کی چھتوں تلے زندگی گزاری، لیکن اب وہ اپنی چھت اور اپنے گھر میں زندگی گزار رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے