اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(ذیشان یوسفزئی) پاکستان نے ایل پی جی سیکٹر کو ترقی دینے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے نئی پالیسی کے تحت چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کو کراچی میں ایل پی جی پلانٹ اور جدید سٹوریج سہولیات قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ نئی ایل پی جی پالیسی بھی چینی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی فریق اپنے سرمایہ کاروں سے مشاورت اور رابطوں کے بعد پاکستان کو اس منصوبے میں ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

پاکستان میں ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ سٹریٹجک اہمیت اختیار کر چکا ہے، ذرائع کے مطابق ملک کیلئے ایل پی جی کی فراہمی میں صرف ایک ملک پر انحصار کرنا مناسب نہیں، اس لئے متبادل ذرائع اور مؤثر سٹوریج نظام کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے چین کو پٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی جا چکی ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے