اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا فیس لیس اپیل سسٹم کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے انکم ٹیکس اپیلوں کیلئے نیا "فیس لیس اپیل سسٹم" متعارف کرا دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کر کے فیس لیس اپیل سسٹم متعارف کرا دیا گیا، فیس لیس اپیل سسٹم کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا

ٹیکس دہندگان اب گھر بیٹھے آئرس  ای پورٹل کے ذریعے آن لائن اپیل دائر کر سکیں گے، اپیلوں کی تقسیم خودکار سسٹم اور رینڈم الگورتھم کے تحت ہو گی، انسانی مداخلت ختم کر دی گئی، سماعت کے دوران کمشنر اپیلز کی شناخت، چہرہ اور آواز مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

اس کے علاوہ فریقین کی ذاتی پیشی ختم، تمام سماعتیں ویڈیو کانفرنسنگ یا تحریری دلائل پر ہوں گی، انٹرنیٹ کی سہولت نہ رکھنے والے اپیل کنندگان قریبی فیلڈ آفس کے ای-ہیئرنگ روم سے سماعت میں شریک ہو سکیں گے۔

اپیلوں کے فیصلے کمشنر کے نام یا دستخط کے بغیر صرف ڈیجیٹل آئیڈینٹیفکیشن نمبر کے ساتھ جاری ہوں گے، ای پورٹل کی تکنیکی خرابی کے باعث اپیل میں تاخیر کو قابلِ قبول عذر تسلیم کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے