اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں پراپرٹی کا سٹیٹس تبدیل کرکے ٹیکس چوری کا مستقل سدباب کرنے کا فیصلہ

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں پراپرٹی کا سٹیٹس تبدیل کرکے ٹیکس چوری کرنے کا راستہ بند کرنے کیلئے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ (PULSE) پراجیکٹ کے تحت جائیدادوں کی ویلیوایشن ٹیبل مکمل کرکے اس کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت ٹیکس بچانے کیلئے پراپرٹی کا اصل سٹیٹس تبدیل کرنا یا چھپانا ممکن نہیں ہو گا، زرعی، کمرشل، رہائشی اور صنعتی اراضی کی الگ الگ کیٹیگریز بنائی جائیں گی تاکہ جائیداد کی نوعیت اور مالیت کا درست تعین کیا جا سکے۔

پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ کے ضلعی دفتر میں ویلیوایشن ٹیبل کی تیاری مکمل کی گئی ہے، جبکہ اس نظام پر عمل درآمد کیلئے پٹواریوں کی تربیت بھی جاری ہے۔

نئے نظام کے تحت اراضی کی ویلیوایشن خسرے کی بنیاد پر کرنے کے بجائے علاقے کی سطح پر کی جائے گی، اس سے جائیداد کی مالیت کے تعین میں یکسانیت پیدا ہو گی اور پراپرٹی کا سٹیٹس ازخود تبدیل کرنے کی گنجائش ختم ہو جائے گی۔

حکام کے مطابق نئے ویلیوایشن سسٹم کے نفاذ سے پراپرٹی ٹیکس میں شفافیت آئے گی، ٹیکس چوری کی روک تھام ممکن ہو گی اور سرکاری خزانے کو اربوں روپے کے اضافی ریونیو کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے