اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب حکومت کا ہنگامی اقدام، سرکاری گندم کی ریلیز دگنی کر دی گئی

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے اور شہریوں کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے محکمہ خوراک پنجاب نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سرکاری گندم کی ریلیز دگنی کر دی۔

محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 10 کلوگرام آٹے کے 7 لاکھ تھیلے مارکیٹ میں دستیاب کئے جا رہے ہیں، جبکہ فلور ملز کو وافر مقدار میں آٹا فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آٹا اور گندم آج بھی ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں کم قیمت پر دستیاب ہیں، شہریوں کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کیلئے گندم کی ترسیل میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آٹے کے معیار میں خرابی یا گرانفروشی کی شکایت کی صورت میں شہریوں کی سہولت کیلئے ڈائریکٹوریٹ فوڈ میں پہلے سے قائم شکایت سیل کے بینرز تمام دکانوں پر آویزاں کئے جا چکے ہیں، محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں شہریوں کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنا یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے