(لاہور نیوز) پیف کی 10 طالبات میں 10 لاکھ روپے کی سکالرشپس تقسیم کر دیئے گئے، طالبات میں سکالر شپس پیف اور پارکو کے اشتراک سے تقسیم کی گئیں، میٹرک امتحانات 2026 کی نمایاں طالبات میں 2 پوزیشن ہولڈرز اور 8 ہائی اچیورز شامل ہیں۔
سکالر شپ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے خصوصی طور پر شرکت کی ہے، چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان، ایم ڈی پیف شاہد فرید شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پیف میں طلبہ کی تعداد 22 لاکھ سے بڑھ کر 43 لاکھ تک پہنچنا تاریخی کامیابی ہے، پیف پارٹنر سکولوں کے اساتذہ بہترین تعلیمی نتائج دے رہے ہیں۔
چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتا ہے، پیف ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، سکالرشپس حاصل کرنے والی طالبات محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں۔
حکومتِ پنجاب کا ایک خود مختار ادارہ ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت غریب اور مستحق بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے۔
