اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول کیمپس کا دورہ، تکمیل کی ہدایت

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جس میں اروپ ٹاؤن میں زیر تعمیر مریم نواز سکول فار آٹزم کے سیٹلائٹ کیمپس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سی ای او بلڈنگز نے معاون خصوصی کو منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ثانیہ عاشق نے تعمیراتی کام کے معیار کو برقرار رکھنے اور منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم اور جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دورے کے دوران معاون خصوصی نے خصوصی بچوں سے ملاقات بھی کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور بات چیت کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ترجمان کے مطابق اروپ ٹاؤن کے سپیشل ایجوکیشن سکول کو اپ گریڈ کرکے مریم نواز سیٹلائٹ کیمپس فار آٹزم بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ثانیہ عاشق نے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں آٹزم سیٹلائٹ ہب قائم کیے جائیں گے تاکہ آٹزم کا شکار بچوں کو ان کے قریبی علاقوں میں بہتر تعلیمی اور معاون سہولیات میسر آسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 41 ہزار خصوصی بچوں کی ہیلتھ سکریننگ، علاج اور سرجری کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد خصوصی بچوں کے لیے ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جہاں انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں۔

ثانیہ عاشق نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود اور انہیں جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے