اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں پھر اضافہ، لاہور دنیا بھر میں سر فہرست

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کی فضا ایک بار پھر شدید آلودہ ہونے لگی ہے، جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے اور آنکھوں میں جلن جیسی شکایات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں گوجرانوالہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے سرِفہرست ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک حد یعنی 810 تک جا پہنچا ہے، جبکہ سرگودھا میں فضائی آلودگی کی شرح 320 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی میں اے کیو آئی 416،سرگودھا میں اے کیوآئی 343پارٹیکولیٹ میٹرزریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملتان میں اے کیو آئی اوسط 329 رہی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، لاہور کا مجموعی اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 318 ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم شہر کے متعدد علاقوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ سب سے زیادہ آلودگی برکی روڈ کے علاقے میں دیکھی گئی جہاں اے کیو آئی 540 تک پہنچ گیا۔ اسی طرح گلبرگ ٹو میں فضائی آلودگی انڈیکس 520 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 320 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس کے باعث سموگ کی شدت برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد اور ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہلکی رفتار سے چل رہی ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے