اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خواتین کے حقوق کا تحفظ انسانی حقوق کا تحفظ ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ درحقیقت انسانی حقوق کا تحفظ ہے، خواتین اور بچیوں پر تشدد کا خاتمہ معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن  نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تشدد کی روک تھام کیلئے آگاہی، تعلیم اور مردوں کے مثبت کردار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، خواتین پر تشدد کے خاتمے سے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی خاتون یا بچی کو تشدد کے خوف میں زندگی نہ گزارنی پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام  نے خواتین کو قابلِ عزت مقام اور مرتبہ عطا کیا ہے، جبکہ آئین پاکستان بھی خواتین کے وقار، مساوات اور قومی زندگی میں ان کی بھرپور شرکت کی ضمانت دیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جدید دور میں آن لائن تشدد کی روک تھام کیلئے بھی مؤثر حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں، خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراسانی کا سامنا کرنے کے بجائے محفوظ ماحول اور تحفظ حاصل ہونا چاہئے۔

حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہا کہ خواتین کو تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں، خواتین کیلئے محفوظ، باوقار اور مساوی ماحول کا قیام اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے