اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

14ویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی، 4 سال میں چوتھی بار تاریخ تبدیل

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) 14ویں ساؤتھ ایشیئن گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئیں، گیمز 3 سے 11 اپریل 2027 تک اسلام آباد میں شیڈول تھیں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی عرب میں چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ری شیڈول ہونے کے باعث ساؤتھ ایشیئن گیمز ملتوی کی گئی ہیں۔

اولمپک کونسل آف ایشیا اور سعودی اولمپک اینڈ پیرا اولمپک نے چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے لیے 28 مارچ سے 8 اپریل 2027 کی نئی تاریخیں مقرر کی ہیں۔

پاکستان کو ساؤتھ ایشیئن گیمز کی میزبانی 2023 میں ملی تھی، تاہم 2023 سے اب تک یہ گیمز چار بار ملتوی ہو چکی ہیں۔

ساؤتھ ایشیئن گیمز کے انعقاد کے لیے وفاقی حکومت نے 11 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے تھے، ذرائع کے مطابق حکومت 5 ارب روپے جاری کر چکی تھی، 11 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے انفراسٹرکچر پر خرچ ہونے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے