کھیل
پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے:محسن نقوی
25 Nov 2026
25 Nov 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ سٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ مالدیپ میں اسٹیڈیم کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی جس سے نوجوانوں کو تربیت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
محسن نقوی نے مالدیپ کے وزیر داخلہ کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور کہا کہ وہ ان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔
