اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، آل راؤنڈر فاطمہ ثنا بطور کپتان سکواڈ میں واپس آگئیں، وہ ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث ٹرافی سکواڈ کا حصہ نہیں تھیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوگی۔

تمام میچز 8 سے 20 دسمبر تک ویسٹ انڈیز کے شہر روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 دسمبر جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہیں۔

اعلان کردہ سکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز کھیل کر 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے، شین ڈیٹز دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے