اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغیر لائسنس شیر کے 3 بچے رکھنے والا ملزم گرفتار

24 Nov 2026
24 Nov 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بغیر لائسنس شیر کے تین بچے رکھنے والے شہری کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

جین مندر چوک میں ٹریفک حادثے کے دوران گاڑی میں موجود شیر کے تین بچے سامنے آگئے، جس پر پولیس کی موجودگی میں وائلڈ لائف انسپکٹر نے ان کی ملکیت کا لائسنس طلب کیا۔

شیر کے بچوں کی ملکیت کا دعویدار رضا ہمایوں کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا، جس پر وائلڈ لائف انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے شیر کے بچوں میں دو نر اور ایک مادہ شامل ہیں۔ تینوں بچوں کو علاج معالجے اور دیکھ بھال کے لیے سفاری پارک منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم رضا ہمایوں کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر جنگلی جانور رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے