اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور کا محفوظ شہروں میں شمار، جرائم کی شرح کم ہو گئی: سی سی پی او

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(لاہور نیوز) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور آج دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شمار ہو رہا ہے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق سال 2026ء میں جرائم کی تقریباً تمام کیٹیگریز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ رواں سال رابری، کار چوری اور گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 68 فیصد کمی آئی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال کے دوران 10 لاکھ سے زائد زیرِ التوا مقدمات کے چالان مکمل کرکے انہیں یکسو کیا گیا ہے، اسی طرح اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں پانچ ہزار پرانے اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کوئی نوگو ایریا، انڈر ورلڈ مافیا یا قبضہ گروپ موجود نہیں، شہر کو پُرامن اور محفوظ بنانے کیلئے لاہور پولیس کے تمام یونٹس مسلسل سرگرمِ عمل ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لاہور پولیس شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے