21 Nov 2026
(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4 لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد حالیہ سیزن میں چینی کی برآمد کا مجموعی کوٹہ 7 لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نےگزشتہ چار ماہ کے دوران تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے،چینی برآمد کرنے کی سمری متعلقہ وزارتوں کو پیشگی ارسال نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرط کے باوجود چینی کی درآمد اور برآمد کو مکمل طور پر آزاد نہیں کرسکی،پاکستان میں اس وقت 79 شوگر ملیں کام کررہی ہیں،جبکہ سالانہ چینی کی پیداوار تقریباً 61 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے۔
دوسری جانب گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں چینی کی اوسط قیمت میں سالانہ 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈپاکستان کیلئے1ارب ڈالر قرض کی پانچویں قسط کی منظوری پرغور کرے گا۔
