اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیجیٹل ادائیگیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے صوبہ بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلے چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق صارفین کو کیش ادائیگی پر مجبور کرنے والے کاروبار اتھارٹی کے ریڈار پر ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کرنے اور کیو آر کوڈ فراہم نہ کرنے والے اداروں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ پی او ایس (POS) سسٹم کے استعمال اور غیر مجاز اکاؤنٹس میں رقوم وصول کرنے والے کاروباروں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ کاروباروں کی جانب سے جعلی رسیدیں جاری کرنے اور ٹیکس ریکارڈ چھپانے کی کوششوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

اجلاس میں ویجلینس ونگ کو مختلف اضلاع میں کاروباری رسیدوں اور ادائیگیوں کے ریکارڈ کی تصدیق کی ہدایت جاری کی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ٹیکس میں خردبرد اور ادائیگیوں کے ریکارڈ میں جعلسازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ صوبہ بھر میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے