اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا، جس کے تحت مرد اور خواتین اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نئے ڈریس کوڈ کے مطابق اساتذہ کو سکولوں میں شارٹس پہننے اور انڈور مقامات پر سن گلاسز استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن  نے مرد اساتذہ کو ویسٹ کوٹ یا فارمل پینٹ شرٹ پہننے کی ہدایت کی ہے، اساتذہ کیلئے بند جوتے پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاہم جرابوں کے ساتھ سینڈل پہننے کی اجازت ہو گی۔

خواتین اساتذہ کیلئے ہیل والی جوتیاں پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ بغیر بازوؤں والے اور شفاف لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

خواتین اساتذہ کو فارمل لباس کے ساتھ دوپٹہ یا سکارف لینے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حجاب اور عبایا پہننے کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں کے سربراہان کو نئے ڈریس کوڈ پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے