اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو میں توسیع کا فیصلہ، مستحقین کی تعداد 1 لاکھ کر دی

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے میں متبادل توانائی کے فروغ، سولر پینل سکیم اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے سی ایم سولر پینل سکیم کے فیز ٹو کی منظوری دیتے ہوئے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں چولستان کے لیے 5 ہزار سولر پینلز کی فراہمی کے پائلٹ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ چولستان میں 40 مقامات پر واٹر سپلائی سکیموں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیو فیول منصوبے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ اس کے علاوہ 3 ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے پائلٹ منصوبے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں کا انرجی آڈٹ کرانے اور بجلی کے استعمال اور لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینلز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

صوبائی وزیر فیصل کھوکھر اور سیکرٹری انرجی نے اجلاس کو مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اینیمل ویسٹ، ایگری ویسٹ اور سالڈ ویسٹ سے بائیو انرجی اور بائیو فیول کی پیداوار کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ننکانہ میں دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات سے بائیو ریفائنری منصوبے پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

پنجاب میں کمرشل سطح پر پرائیویٹ ڈیریز اور کمیونٹی بیسڈ بائیو گیس پلانٹس کے قیام کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ایم سولر پینل سکیم کے پہلے مرحلے میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 89 ہزار 869 افراد کو سولر پینلز فراہم کیے گئے، جس سے ان کے بجلی کے بلوں میں تقریباً ایک تہائی بچت ہوئی۔ پنجاب کے 76 سکولوں کو بھی پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں سالانہ 4 لاکھ 90 ہزار ٹن اینیمل ویسٹ سے 7.15 ارب کیوبک میٹر بائیو گیس پیدا کرنے کی استعداد موجود ہے، جبکہ اینیمل، ایگری اور سالڈ ویسٹ سے مجموعی طور پر 1.6 ارب یونٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

محکمہ انرجی کی جانب سے کرائے گئے عوامی سروے کے نتائج بھی اجلاس میں پیش کیے گئے، جن کے مطابق شہریوں نے سی ایم سولر پینل سکیم کے باعث بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی۔ سروے میں شرکاء کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دورِ حکومت میں غریب اور کم آمدن والے طبقات کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی رائے دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متبادل توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے اور عوام کو بجلی کے اخراجات میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو منصوبہ بندی اور عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے